11:42 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

معروف میڈیا اسٹریٹجسٹ محمد عاصم صدیق نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

معروف میڈیا اسٹریٹجسٹ اور ڈیجیٹل ماہر محمد عاصم صدیق نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ وہ اس وقت سما ٹی وی میں جنرل مینیجر اور ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

عاصم صدیق نے ملائیشیا کی ممتاز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا (UTM) سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی، جو دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ ان کا تحقیقی کام سافٹ ویئر انجینئرنگ کے اہم شعبے، یعنی "ریگریشن ٹیسٹنگ” اور "سافٹ ویئر ٹیسٹنگ” پر مرکوز رہا، جو جدید سافٹ ویئر سسٹمز کی کارکردگی اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے میدان میں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION